ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔ ‎ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں