ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں