ڈیرن سیمی نے کہا پاکستانیوں کرکٹ انجوائے کرو‘ ماسک پہن کر

کراچی (نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہے۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو سلام پیش کیا اور ساتھ پیغام بھی دیا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔کراچی کنگز کے جو کلارک بھی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے شہر قائد پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کے روی بپارا بھی روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی 14 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں