میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ اور نیشنل لائسنسنگ ایگزام پر تحفظات کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ اور نیشنل لائسنسنگ ایگزام (این ایل ای ) پر ان کے تحفظات کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

جمعرات کو انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مدیر خان نے وزیراعظم عمران خان سے یہاں ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ،خدمات ڈاکٹر فیصل سلطان ، خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی قابلیت کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ،ملاقات کے دوران وزیراعظم کو صحت کے شعبہ میں اصلاحات پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ڈاکٹر مدیر نے وزیراعظم کو میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ اور این ایل ای امتحانات کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں