چین پاکستان کامخلص دوست ہے : عثمان بزدار

رسائی نیوزلاہور: زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر چینی صدر اور چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنےچینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے-وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت بھی ترقی کےچینی ماڈل سےسیکھ کرآگےبڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی واقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی، دونوں ملک عالمی امور،امن پسندی اور باہمی احترام پریکساں مؤقف رکھتے ہیں۔یاد رہے دنیا بھر میں نئے چینی سال کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اور سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں جبکہ لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں اور خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں