چین اورپاکستان بجلی کے شعبہ میں ماہرین کی تربیت میں تعاون کریں گے

بیجنگ : ژہنگ ژہوالیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی) چین اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور بجلی کے شعبہ اور خصوصی تنصیبات کی تعمیر کے لیےماہرین کی تربیت میں تعاون کریں گے۔

زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور نے 9 ستمبر 2021 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت کے مطابق اس تعاون کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔زیڈ ای سی پی کے انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گو وی نے کہا کہ ہم مستقبل میں اپنے پاکستانی شراکت داروں سے اساتذہ کے لیے تکنیکی تربیت فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کووڈ ۔

19 کی وبائی بیماری کے ختم ہونے کے بعد باہمی دوروں کے لیے وفود بھی بھیجیں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق ، آن لائن دستخط کرنے کی تقریب میں ، ڈین ، فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ ، یو ای ٹی لاہور نے تعاون کی توقعات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ، یو ای ٹی لاہور ، زیڈ ای پی سی کی دعوت پر ، 2021 بیلٹ اینڈ روڈ اور بی آر آئی سی ایس سکلز ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی انوویشن مقابلے کے تحت ، اینٹیلیجنٹ پاور سپلائی اور ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی کے لیے خصوصی بین الاقوامی دعوت نامہ مقابلے میں شرکت کرے گا۔ 2021سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن مقابلہ 15 سے 17 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں