چینی صدرشی جن پنگ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک:چینی صدرشی جن پنگ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اورامریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکا کے ساتھ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات میں تعطل پرخدشات ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کےعہد پرقائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں