چیئر مین پی سی بی کی گورنر سندھ سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں سندھ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز اراجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور سمیت ملک میں کرکٹ کی بہتری، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پر ہیں اور وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں