چیئرمین پی سی بی احسان مانی کل کراچی کا اپنا پہلا دورہ کریں گے

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اپنے پہلے دورہ پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں، احسان مانی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کے سربراہ نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کریں گے جہاں وہ اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کنسلٹنٹ و متعلقہ حکام سے ضروری بریفننگ لیں گے۔ احسان مانی اسٹیڈیم ہی میں قائم حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے، نمائندہ رسائی نیوز کے مطابق احسان مانی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے، دوران ملاقات پی ایس ایل کی تیاریوں اور کراچی میں شیڈول میچز اور فائنل کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں