چمن میں دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی چمن: چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی باول آکا سمیت 3 افراد زخمی، دھماکے کے بعد ریسکیو ورکرز نے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں