پی پی 168 سے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست جمع کرا دی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور: لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کیا جائے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے آر ٹی ایس نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا خالد ووٹ 16892 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں