پی ٹی وی کرپشن کیس؛سپریم کورٹ نےاینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے۔عدالت نے اینکر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 نومبر 2018 کو شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں