پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں پشاورزلمی نےملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

رسائی نیوزویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کامران پہلے ہی اوور میں محمد عرفان کا شکار بن گئے، وہ صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، ملان 38 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 52 رنز پر جنید خان کا شکار بنے۔ لیام ڈاسن نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔کیرن پولارڈ نے تیزرفتار اننگز کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 25 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 4 چھکے شامل تھے جس کے بعد وہ جنید خان کی گیند پر بونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور ڈینئل کرسچن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں