پی ایس ایل فور: کوئٹہ، پشاور کے درمیان کل کوالیفائر ون میچ ہوگا

رسائی نیوزویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کا کوالیفائر ون میچ پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹاپ پوزیشنز کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل کھیلا جائیگا، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ رنر اپ کو ایک اور موقع ملے گا۔ تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹر میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا مقابلہ 15 مارچ کو کوالیفائر ون میچ کی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔ یاد رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں