پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کیا دو روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس اور دیگر امور طے کیے جا سکتے ہیں؟خط کے متن کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، امیدواروں کے انٹرویوز اور دیگر عوامل کے لیے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہےپیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن کے شیڈول کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے جائیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کا اعلان کیا ہے اور امیدواروں کو کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو جمع کروانے کی تاریخ دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں