پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی آج حیدرآباد میں بڑےجلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، جس سے سابق صدر آصف زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزرا جام خان شورو،ناصر حسین شاہ و دیگر رہنما خطاب کریں گے-جامشورو کے قریب کرن خان شورو میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے اسی فٹ چوڑا بیس فٹ لمبا اور دس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں بیس بائی اسی فٹ کی سکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔میڈیا کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے ساونڈ اور لائٹ کے انتظامات معروف ڈی جے کے ذمہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں