پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس 25 فروری تک ملتوی

رسائی نیوزکراچی: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے گواہ کی عدم پیشی اورپراسیکیوٹر کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہار کرتے ریمارکس دیے کہ ایک ماہ تک عدالت میں پراسیکیوٹر نہیں، مقدمات کیسے چلیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی سے مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ احتساب عدالت نے پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے ڈی جی نیب کو خط لکھ دیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس پرسماعت 25 فروری تک کے لیے ملتوی کردی -یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر پر15-2013 کے دوران سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔شرجیل انعام میمن پرالزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ رقم صوبائی حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے لیے الیکٹرونک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی مد میں کی جانے والے کرپشن کے دوران خرد برد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں