پیپلزپارٹی نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

رسائی نیوزاسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔خورشیدشاہ نے کہا پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں،بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے، ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے،پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں