پیراگون سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

رسائی نیوزلاہور:لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون اسکینڈل کی سماعت کی، فاضل جج کے استفسار پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کیس کا ریفرنس پیش کر دیا جائے گا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا خیال تو ہونا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی۔ شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیب نے خواجہ برادران کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں