پیراگون اسکینڈل:خواجہ سعد، سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور:احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کیس پر سماعت کریں گے، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے، عدالت کی جانب جانے والے اضافی راستے کینٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے، کینٹینرز کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں تھے، سعد رفیق کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں