پیاز کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید ہے، تحقیق

پیاز ہر گھر میں موجود ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر کھانا بن ہی نہیں سکتا ہے۔
پیاز قدرت کی طرف سے انسانوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس میں بیوٹی سے لے کر صحت تک کے تمام راز پوشیدہ ہیں ۔ اس حوالے سے حا ہی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیاز کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

فوائد:
1۔ ایسے افراد جن کو ایکنی کی شکایت مستقل رہتی ہے وہ ایک پیاز روزانہ کھائیں کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایکنی کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔

2۔ کھانسی سے نجات پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو اگر رات کو کھانسی ہونے لگے تو آنکھ کھل جاتی ہے اور کافی مشکل ہوتی ہے اور اگر پیاز پاس میں رکھ دی جائے تو کھانسی نہیں ہوگی۔

3۔ دورانِ خون کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پیاز کا رس آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ہماری شریانوں میں موجود خون کو صحیح طرح سے گردش کروانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

4۔ ٹانگوں کی سوجن میں پیاز کو چبا کر کھانا جسم میں ایسے متحرک مادے پیدا کرتے ہیں جو سوزش کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں