پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس کی منظوری دیدی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کے مطابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔ جاوید اقبال بخاری کے مطابق پنجاب کے بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تیار کر لیے تھے، گریس مارکس کی پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا اب جلد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں