پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینے کا فیصلہ

سینٹ کی دونوں نشستوں پر ہونے والےضمنی انتخابات کے لیے پارلیمانی جماعتوں نے آپس میں رابطے تیز کردیے- پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے جن کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔ یاد رہے(ن) لیگ کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب کی دو سینیٹ نشستوں پر ضمنی انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں