پنجاب حکومت نےٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرزقائم کرنےکافیصلہ کرلیا

رسائی نیوزلاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدات اجلاس ہوا، جس میں ٹراماسینٹرزکےقیام اورایئرایمبولنس اجرا سے متعلق سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹراما سینٹرز بنیں گے، پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنے اور موٹروے ایم ون اور ٹو پر ٹراماسینٹرز کے قیام کی جائزہ رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ہنگامی حالات میں بھی مددگار ہوگا، ایئر ایمبولینس سروس کے پروجیکٹ میں مخیر حضرات کی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں