پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور : سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ نشست پی پی 168 پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی 168 کی نشست کے لیے کُل 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ حلقہ پی پی 168 میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 912 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گ، جن میں سے 73 ہزار سات سو مرد ووٹرز جب کہ 53 ہزار ایک سو 83 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے میں کل 83 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کے لیے 27 اور خواتین کے لیے 25 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جب کہ 31 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ بنائے گئے ہیں۔ حلقے میں 262 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 145 پولنگ بوتھ مردوں جب کہ 117 خواتین کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں