پنجاب اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمتی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمتی قرارداد جمعرات کو مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ـ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 55پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں،موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے،تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے،پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں