پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

رسائی نیوز لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہوئے لیکن ان کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر بحث نہ ہوسکی۔ درخواست ضمانت میں اعتراض اٹھایا گیا کہ ایسے معاملات میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جو نیب کے دائرہ کار میں نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی تینوں الزامات میں عبوری ضمانت میں 20 نومبر کیلئے توسیع کر دی ہےاور نیب کو پابند کیا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں