پنجاب آرٹس کونسل میں محفل سماع، عمران عزیز میاں نے سماع باندھ دیا، قوالی جذبات کے اظہار کا منفرد انداز ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی فرخ آغا

راولپنڈی (نمائندہ واقعہ ٹائم) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام عشرہ شان رحمت للعمین کے سلسلے میں میں محفل سماع کا انقعاد کیا گیا۔ محفل سماع کی مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی فرخ آغا تھیں۔محفل سماع میں عالمی شہرت یافتہ عزیز میاں قوال کے صاحبزادے عمران عزیزمیاں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔محفل سماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی فرخ آغا کا کہنا تھا کہ قوالی جذبات کے اظہار کا منفرد انداز ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں قوالی کے ذریعے اسلام پھیلایا گیا۔قوالوں نے خوبصورت انداز میں حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ملک پاکستان میں قوالی کا فن کبھی زوال پز یرنہیں ہوگا۔عمران عزیز میاں کا اپنے والد کی میراث کو آگے لیکر جانا باعث فخر ہے۔ناہید منظور کا کہنا تھا کہ محفل سماع انسان کو روحانی سکون مہیا کرتی ہے۔ قوالی کے ذریعے صوفیا نے امن، محبت، بھائی چارے، برداشت اوررواداری کے پیغام کو فروغ دیا۔آج بھی قوالی سن کر سامعین پر واجد طاری ہو جاتا ہے۔اور وہ اپنے آپ کو ایک ایسی دنیا میں محسوس کرتے ہیں، جہاں نفرتوں او ر تنگ دستی کا د ور دور تک کوئی نشان نہیں ہوتا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ بر صفیر میں قوالی کا فن امیر خسر ہ سے منسوب ہے۔قوالی کی یہ روایت چشتی گھرانے سے ہوتی ہوئی آج کی جدید قوالی تک جا پہنچی ہے۔جس کو بام عروج عزیز میاں، نصرت فتح علی خان اور صابری برادرز نے پہنچایا۔محفل کے آخر میں ڈائر یکٹر آرٹس کونسل نے عمران عزیزمیاں اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔محفل میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں