پناہ گاہوں سے روزانہ 6 لاکھ افراد کھانا کھاتے ہیں، مخیر حضرات کے تعاون کیوجہ سے حکومتی پیسہ نہیں لگ رہا، جس طرح یہ چین ڈیزائن کی گئی، اس پر لاکھوں لوگوں کی دعائیں وزیراعظم اور خاتون اول کے ساتھ ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ6لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں، ان پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے کئی گروپس چلا رہے ہیں، حکومتی پیسہ نہیں لگ رہا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جس طرح پناہ گاہوں کی پوری چین کو ڈیزائن کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل نے جو توجہ دی اس پر لاکھوں لوگوں کی دل سے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں