پشتون لباس میں ملبوس لیڈی ڈیانا کی تصویر نمائش کاحصہ

راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیجیٹل آرٹس کی نمائش منعقد کی گئی جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے اور معروف ملکی شخصیات کی تصاویر بھی رکھی گئیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیجیٹل آرٹس کی نمائش تصویروں میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی اور قومی رہنماؤں کے علاوہ معروف ملکی شخصیات کی تصویریں بھی شامل ہیں۔ نمائش میں پشتون لباس میں ملبوس لیڈی ڈیانا کی تصویر بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ نمائش میں کشمیری قوم کے درد کی عکاسی کرتی تصاویر بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں