پشاورہائی کورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کردیا اور کہا لوگ مر رہے ہیں آپ دواؤں کی قیمت بڑھا رہے ہیں

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی پشاور:پشاور ہائی کورٹ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ادویہ کی قیمتوں میں اضافےپرحکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا لوگ مررہےہیں اورآپ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کررہےہیں تو سرکاری وکیل نے کہا مارکیٹ میں دواؤں کی قیمت میں کمی سے دواؤں کی قلت ہوجائے گی۔جس پر جسٹس اکرام نے وارننگ دی جس نے دوائی شارٹ کی ، احتجاج کیا اسے لے آئیں، دوائیں شارٹ کرنیوالوں کے اسٹورز کو سیل کردیں گے۔
عدالت نےاٹارنی جنرل وایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں