پشاورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے فاضل جج صاحب پر فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں