پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے : وزیراعظم عمران خان

رسائی نیوزاسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز شدید ترین سرد موسم میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو ہر قسم کے موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عرفان کی وائرل وڈیو ہر ایک کے لیے قابل فخراورعزت ہے جب کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں