پاک فوج کا کردارتاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا : عثمان بزدار

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور قیام امن کے لیے شاندار خدمات پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے شہید افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف لاتعداد کامیابیاں سمیٹی ہیں، ملک میں امن کا کریڈٹ پاک وطن کے بہادر سپوتوں کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ قوم نے بھی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جرأت کی نئی تاریخ رقم کی۔ قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں