پاک فوج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے : شاہ محمود قریشی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں