پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا روڈ رن وے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ

رسائی نیوزاسلام آباد:ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی، طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا، طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔اس سے پہلے پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں