پاک بھارت ورلڈکپ میچ نہ ہونے کااشارہ نہیں ملا: آئی سی سی

رسائی نیوزویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر ہوگا، بھارت کی جانب سے اس میچ کے بائیکاٹ کا تاثر دینے اور وہاں پر کچھ انتہا پسند کرکٹرز کی جانب سے بھی اس حوالے سے مطالبات سامنے آئے ہیں، اس کے باوجود آئی سی سی نے واضح کیاکہ دونوں ممالک کے درمیان مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم اپنے ممبران کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مختلف برادریوں کو یکجا کرنے کی حیران کن صلاحیت موجود ہے، ہم اسی بنیاد پر آگے بڑھنے کیلیے اپنے ممبران کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی بھی اشارہ نہیں ملا کہ ورلڈ کپ کاکوئی میچ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق نہیں ہوگا۔ بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کبھی بھی کھیلنے سے منع نہیں کرنا چاہیے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، کھیل ہی وہ واحد چیز ہے جو ہم کھیلنا جانتے ہیں اور یہ لازمی طور پر ہوتے رہنا چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں