پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہوجائے گی : فواد چوہدری

رسائی نیوزاسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں انتہاپسندی کو فتح جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا کو شکست ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی، لہذا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں