پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار روس کا کامیاب دورہ ، سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ ہو گیا

کراچی۔: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار روس کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ ہو گیا۔ روسی بحریہ نے رواٸتی عسکری انداز میں پاک بحریہ کے جہاز کو رخصت کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر سے ہونے والی اہم ملاقاتوں میں میزبان حکام نے روس کی نیوی ڈے پریڈ میں شرکت پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہاز نے روسی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق عریبین مون سون میں بھی حصہ لیا۔

مشق کے دوران جدید بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا روس کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں