پاکستان کے سب سے تجربہ کار سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اب وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ ان سے آگے اب صرف نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جو بھی بہت زیادہ آگے نہیں ہیں ۔ تیسرے نمبر پر ٹیم انڈیا کے اوپنر بلے باز روہت شرما ہیں ۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے بعد اب شعیب ملک کے نام انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 2263 رن ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت شرما کے نام 2238 رن ہیں۔ اس فہرست میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جن کے نام 76 میچوں کی 74 اننگز میں 2272 رن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں