پاکستان کے ساتھ ایف اے ٹی ایف مذاکرات شروع

رسائی نیوز ویب ڈیسک : پاکستانی 12رکنی وفد کی قیادت وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمدخان کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف کو پاکستان رسک اسیسمنٹ رپورٹ پرعملدرآمدکے تحت دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خطرے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف مشترکہ کمیٹی کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ آن لائن بھجوائی جاچکی تھی اور اب اس رپورٹ پرپاکستانی حکام پاکستان کے گرے لسٹ سے متعلق اخراج کیلیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت پیش کریں گے اوررپورٹ کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کاجواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں