پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کی ایئرفورس کوسانپ سونگھ گیا ہے: شیخ رشید

رسائی نیوزاسلام آباد:شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی سفیرسے ملاقات ہوئی وہ کشیدگی کم کرنے میں کافی پرامید ہیں، عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرنے کے لیے پوری کوشش کررہی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آج خطرہ کم ہے، خطرہ زیادہ تھا اس لیےسمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلائی، پیر سے سمجھوتہ ایکسپریس پھرچلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فضائیہ کا صلاحیتوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، کل کے جواب کے بعد بھارت کی ایئرفورس کوسانپ سونگھ گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کوواضح پیغام ہے ہم جنگ نہیں چاہتے، ہمیں کشیدگی کم کرنی چاہیے، وزیراعظم نے پھرکہا تحقیقات کے لیے تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرجنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، خونی اورہولناک ہوگی، جنگ کی صورت میں تاریخ کا دھاوا اوردائرہ بدل جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت کی لڑائی بھارتی میڈیا لڑرہی ہے، بھارتی میڈیا کی کوشش ہے بس کسی طرح جنگ ہوجائے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل کے واقعے کے بعد بھارتی اینکرزکا مورال ڈاؤن ہے، بھارت اگر پاکستان کی طرف آیا توقہربن کرٹوٹ پڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں