پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی ہے:ترجمان پی آئی اے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:سعودی عرب اور یواے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ترجیحی بنیادو ں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی کے 731 شام 6 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ اور پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہوں گی۔یادرہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روزپاکستان کی جانب سے بھارت کے جہاز مار گرائے جانے کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں