پاکستان کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے جو مذہبی، لسانی اور مسلکی ایشوز پر کی جا رہی ہے:آرمی چیف

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولپنڈی:اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیسوی نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اب ہمیں ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے جو کہ مذہبی، لسانی اور مسلکی ایشوز پر کی جا رہی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس جنگ کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس کی ضرورت ہے، یہ ہماری بڑی ذمہ داری ہے کہ لوگوں اور نوجوانوں کو اس پراپیگنڈے سے دور رکھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوگزشتہ دو دہائیوں سے کئی خطرات کا سامنا تھا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان تمام خطرات کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں