پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر : ڈاکٹر فیصل

رسائی نیوزاسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر، پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتاہے اور اپنوں کی طرح سمجھتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے ، جس کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں