پاکستان کا سب سے مشہور گدھا 19 نومبر کو چین جائے گا

پاکستان کا سب سے پسندیدہ اور مشہور گدھا 19 نومبر کو چین جائے گا۔ جیو فلمز اور ٹیلزمان اسٹوڈیوزکی شاہ کار اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ 19 نومبر سے چین کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔

’ڈونکی کنگ‘ پاکستان کے علاوہ 10 ملکوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے جبکہ کوریا، اسپین اور روس میں مقامی زبان میں ریلیز ہوکر ریکارڈ بناچکی ہے۔ خیال ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں