پاکستان کا اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا 46 واں وزارئے خارجہ اجلاس یکم اور 2 مارچ کو ابوظہبی میں ہوگا جس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کومدعو کیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی،جبکہ ترکی اور ایران بھی اس سے لاعلم ہیں، بھارت کو دعوت دینے پر پاکستان نے اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اگر بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں