پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے : فواد چوہدری

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے تاہم امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں