پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام نوڈیرو میں ہوگا

رسائی نیوز کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔اجلاس کے دوران فاروق ایچ نائیک جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کی رپورٹ کے متعلق سی ای سی کو آگاہ کریں گے جبکہ تاج حیدر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر پیش کریں گے۔سی ای سی اجلاس کے دوران سپریم کورٹ میں زیر التوا ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس اور بینظیر بھٹو کیس کی پیش رفت پر بھی بریف کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے جے آئی ٹی نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ اور آصف زرداری کو ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی جائیداد کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں