پاکستان نے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2،2 سے برابر کردی

رسائی نیوزویب ڈیسک: جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی بلے بازوں نے میزبان ٹیم کے 165 رنز کے آسان ہدف کو پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 ویں اوور میں پورا کرلیا، گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے اپنی شانداری کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 71 رنز بنائے جب کہ فخر زمان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 41 اور سرفراز احمد کی جگہ شامل ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر اور پھلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں